بھٹکل 6 مارچ (ایس او نیوز) یہاں نوائط کالونی نیشنل ہائی وے (بالمقابل انفال سوپر مارکٹ) پر آئیڈیل فوڈ کے نام سے ایک بیکری اسٹور کا افتتاح ہوا ہے جہاں صبح کی اولین ساعتوں میں دس روپئے کی چائے بھی دستیاب ہے۔ یہ اسٹور صبح ساڑھے چھ بجے کھل جاتا ہے مگر سات بجے سے رات گیارہ بجے تک یہاں ایرانی دم چائے، بیکری آئٹم ، بیکری کا تازہ تازہ مال، جوس، مِلک شیک، ترکاری جوس، گرم گرم سموسہ، وڑا، آلو سموسہ وغیرہ دستیاب ہیں۔
آندھرا پردیش کے گُنٹور میں قریب پندرہ سالوں تک چائے کی کینٹین چلاکر ہوٹل کا اچھا خاصا تجربہ رکھنے والے جناب محمد انصار عجائب نے بتایا کہ ان کے اس بیکری اسٹور میں شادی بیاہ یا دوسرے کسی بھی پروگرام کے لئے آرڈر بھی بُک کرائے جاسکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی بیکری کے قریب ہی دو شادی ہالس ہیں اور شادی کی تقریب کے لئے ان کے پاس کیک یا دیگر بیکری ایٹمس بُک کراسکتے ہیں، جبکہ شام کے وقت اس اسٹور میں چکن شورما کے لئے بھی کافی لوگ آرہے ہیں۔
جناب انصار عجائب نے بتایا کہ 1984 سے 1998 تک قریب چودہ سالوں تک انہوں نے مسقط میں کاروبار کیا، پھر انہوں نے گُنٹور میں پہلے ایک پھر بڑھتے بڑھتے آٹھ کینٹینیں لگائیں، یہاں چائے کے لئے لوگوں کاہجوم جمع رہتا تھا۔ پھر اپنا کاروبار سمیٹ کر بنگلور میں ہوٹل کھولا، آٹھ سالوں تک کامیابی کے ساتھ ہوٹل چلانے کے بعد جب کورونا نے دستک دی تو اُسے بند کرکے اب بھٹکل ہائی وے پر بیکری اسٹور اوپن کیا ہے، جسے چائے سینٹر کہنا زیادہ بہتر لگتا ہے۔
بیکری ایٹمس کے ساتھ آئیدیل اسٹور کا حال ہی میں افتتاح ہوا ہے ، یہاں لوگ پب، سینڈوچ، کیک، بریڈ اور مختلف بیکری ایٹمس وغیرہ کے لئے جوق درجوق آرہے ہیں مگر پہلی نظر میں ایسا لگا کہ زیادہ تر لوگ چائے پینے کے لئے یہاں رُکنا پسند کرتے ہیں۔
(جناب انصار عجائب سے 9916294899 پر رابطہ کرسکتے ہیں)